کیوتو: یاواتا، صوبہ کیوتو میں منگل کی صبح ایک کار ایلیمنٹری اسکول کے بچوں –جو اسکول جا رہے تھے– کے گروپ میں جا گھسی، اور پانچ کو زخمی کر دیا جن میں ایک چھ سالہ بچہ شدید زخمی بھی تھا۔
ٹی وی آساہی نے خبر دی، پولیس نے 18 سالہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر زخمی کرنے والی اندھا دھند ڈرائیونگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 8 بجے سے ذرا ہی دیر قبل پیش آیا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ اسپورٹس کار ایک چوراہے پر بائیں کو مڑی، ایک حفاظتی جنگلے سے ٹکرائی اور آہنی جنگلے کو توڑتی ہوئی سڑک پار کر کے بچوں کے گروپ میں جا گھُسی جو اسکول جا رہے تھے۔ اس کے بعد کار ایک مکان کے ماتھے سے جا ٹکرائی۔
پولیس نے کہا زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 تا 11 برس کے درمیان ہیں۔