اپلائیڈ میٹیریلز ٹوکیو الیکٹران کو خریدے گا

ٹوکیو: چپ سازی سے متعلق سامان بنانے والا ادارہ اپلائیڈ میٹیریلز ٹوکیو الیکٹران لمیٹڈ کو خرید رہا ہے، جو سیمی کنڈکٹر، فلیٹ پینل ڈسپلےز اور شمسی پینل بنانے والا ایک حریف ادارہ ہے۔

دونوں کمپنیوں نے منگل کو کہا کہ 9.39 ارب ڈالر کے ساتھ مکمل حصص کا سودا ایک نئی کمپنی کی تخلیق کا باعث بنے گا جس کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 29 ارب ڈالر ہو گا۔

ٹوکیو الیکٹران کے چئیرمین تیتسورو ہیگاشی نے کہا اس معاہدے کا مقصد ایک “حقیقی بین الاقوامی کمپنی” تشکیل دینا ہے تاکہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ جیسے صارفی الیکٹرونکس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اپلائیڈ میٹیریلز کے حصص دار نئی کمپنی کے قریباً 68 فیصد کے مالک ہوں گے جبکہ ٹوکیو الیکٹران 32 فیصد حصے کی مالک ہو گی۔ دونوں کمپنیاں 2014 کی دوسری ششماہی میں اس معاہدے کو حتمی شکل دئیے جانے کی توقع رکھتی ہیں۔

مذکورہ کمپنیوں نے کہا کہ وہ معاہدے کی تکمیل کے 12 مہینوں کے اندر 3 ارب ڈالر سے حصص کی واپس خریداری پروگرام کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ (حصص کی واپس خریداری میں کوئی کمپنی اپنے پاس پڑے اضافی کیش کو استعمال کر کے اپنے حصص مارکیٹ سے واپس خرید لیتی ہے۔)

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.