سُوگا کا ایبے کی وال اسٹریٹ پر ‘گورڈن گیکو تقریر’ کا دفاع

ٹوکیو: جاپان کے اعلی ترین حکومتی ترجمان نے جمعرات کو وزیرِ اعظم کی ایک تقریر کا دفاع کیا جس میں انہوں نے وال اسٹریٹ کے افسانوی کردار گورڈن گیکو، ایک عالمی دماغ شخص جو مجرم بن گیا، کو جاپان کی اقتصادی حیاتِ نو سے تشبیہ دی تھی۔

شینزو ایبے نے  بدھ کو نیویارک اسٹاک ایکسچینج سے خطاب —  جس میں ہاٹ ڈاگز سے سُوشی اور بیس بال سے امریکی ہیوی میٹل راک بینڈ میٹالیکا تک سب کچھ شامل تھا — کے دوران بار بار 1987 کی فلم “وال اسٹریٹ” کے اینٹی ہیرو کا ذکر کیا۔

ایبے نے کہا، “آج میں آپ کو یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ جاپان ایک مرتبہ پھر ایسا ملک ہو گا جہاں روپیہ بنایا جاتا ہے، اور یہ ویسا ہی ہے جیسے گورڈن گیکو مالیاتی دنیا میں واپس آتا ہے، ایسے ہی ہم بھی کہہ سکتے ہیں کہ ‘جاپان واپس آ گیا’ ہے”۔

چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے نامہ نگاروں کو بتایا، “وزیرِ اعظم نے جو کچھ کہا اس کا بیشتر مطلب یہ تھا کہ ‘جاپان واپس آگیا ہے’۔ اور (2010 کے) سیکوئل میں گورڈن گیکو کو بچا لیا گیا تھا، کیا نہیں؟”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.