اوساکا: ایک باسکٹ بال کوچ، جس پر ایک اسکول کے طالبعلم پر حملے کا الزام ہے جس نے بعد میں خودکشی کر لی، کو اوساکا ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے جمعرات کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی، جو تین برس تک معطل شدہ ہو گی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ 47 سالہ ہاجیمے کومورا، جو اوساکا میں ساکورانومیا ہائی اسکول کا باسکٹ بال کوچ تھا، نے ایک 17 سالہ ہائی اسکول طالبعلم پر حملہ کیا جس نے بعد میں پچھلے 23 دسمبر کو خود کو گھر میں پھانسی دے لی تھی۔ ایک تفتیش میں پتا چلا کہ کوچ نے اس دن لڑکے کو اس کی خودکشی سے قبل کم از کم 10 بار تھپڑ مارا تھا، اگرچہ لڑکے نے اپنی ماں کو بتایا تھا کہ اسے 30 سے 40 مرتبہ مارا گیا۔
اطلاع کے مطابق لڑکے نے خودکشی کے رقعے کے علاوہ اپنے استاد کے نام ایک خط چھوڑا، جس میں اس نے لکھا کہ وہ جس جسمانی سزا میں سے گزر رہا ہے اسے مزید برداشت نہیں کر سکتا۔
صدر منصف کینتا اونودیرا نے کہا سابق استاد “اندھا دھند” یقین رکھتا تھا کہ جسمانی سزا کا استعمال موثر ہے، باوجودیکہ طلباء کے والدین کی جانب سے شکایات کی گئی تھیں۔