امریکہ جاپان کے پیشگی انتباہی ریڈار والے طیارے اپگریڈ کرے گا

واشنگٹن: پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو جاپان کے ساتھ ایک مجوزہ معاہدے کی اطلاع دی ہے جس کی مالیت 1 ارب ڈالر ہے جس کا مقصد ملک کے پیشگی انتباہی ریڈار طیارے کو اپگریڈ کرنا ہے۔

دفاعی تعاون کی ایجنسی نے کہا، 950 ملین ڈالر کے طے شدہ معاہدے کے تحت جاپان کے فضائی انتباہی و کنٹرول نظام (اواکس) کے طیاروں کو جدید کیا جائے گا، دوسرے طیاروں کو پہچاننے والے برقی نظاموں کو بہتر بنایا جائے گا اور نئے رمزی کمپیوٹر مہیا کیے جائیں گے۔

ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق، “مجوزہ فروخت جاپان کو بہتر شدہ اواکس کمانڈ و کنٹرول صلاحیت مہیا کرے گی” اور “جاپان کے اواکس بیڑے کو امریکی فضائیہ کے اواکس بیڑے کے ساتھ زیادہ مطابقت پذیر بنائے گی”۔

فضائیات کے دیو بوئنگ کے تیار کردہ اور ناٹو و دیگر امریکی اتحادیوں کے اڑائے جانے والے اواکس طیارے ایک گردشی ریڈار انٹینے کے حامل ہوتے ہیں جو طیارے کی پشت پر لگا ہوتا ہے، اور لمبے فاصلوں تک دیگر طیاروں یا دشمن کے فضائی دفاع کی شناخت کے نظام استعمال کرتا ہے۔

پینٹاگون کا اعلان امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل اور امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے اس ہفتے دورہ ٹوکیو سے قبل سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے جاپانی ہم منصبوں سے سلامتی پر بات چیت کریں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.