پٹڑی پر گرنے والے بوڑھے شخص کی مدد کرنے والی خاتون ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

یوکوہاما: منگل کی صبح صوبہ کاناگاوا میں ایک خاتون ٹرین سے ٹکرا کر ہلاک ہو گئی جب وہ ایک بوڑھے آدمی کی مدد کر رہی تھی جو پٹڑی پر گر پڑا تھا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق، یہ واقعہ صبح 11:30 بجے ناکایاما اور کاموئی اسٹیشنوں کے درمیان جے آر یوکوہاما لائن پر پیش آیا۔ این ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ 74 سالہ بوڑھا ریلوے کراسنگ پار کرتے ہوئے پٹڑی پر لڑکھڑا کر گر پڑا۔ پولیس نے کہا رکاوٹیں نیچے آنے کے بعد 40 سالہ ناتسوئے موراتا، جو اپنی کار میں کراسنگ پر انتظار کر رہی تھی، آدمی کی مدد کے لیے بھاگ کر پٹڑی پر پہنچی تاہم جب وہ اس کی مدد کر رہی تھی، اسے ایک آنے والی ٹرین نے ٹکر مار دی۔

پولیس نے کہا موراتا موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ آدمی کو سر اور کمر کے زخموں کی بنا پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مستحکم حالت میں ہے۔

ٹرین ڈرائیور نے پولیس کو بتایا وہ بروقت ٹرین نہ روک سکا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.