کیوتو: کیوتو کی صوبائی پولیس نے ایک کھانے کا اسٹال لگانے والے کو ایک دھماکے پر گرفتار کیا ہے جو 15 اگست کو فوکوچیاما میں آتش بازی کے میلے میں ہوا اور اس میں 3 لوگ ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
فُوجی ٹی وی نے جمعرات کو خبر دی، 38 سالہ فروخت کنندہ، جو بذاتِ خود بھی زخمی ہوا اور ہسپتال میں داخل تھا، پر پیشہ ورانہ غفلت کی دفعہ لگائی گئی جس کا نتیجہ اموات اور زخمی ہونے کی صورت میں نکلا۔
پولیس نے کہا ان کی تفتیش سے ظاہر ہوا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب فروخت کنندہ، جو موقع پر موجود 350 اسٹالز میں سے ایک پر موجود تھا، نے ایک بجلی کے جنریٹر کو دوبارہ بھرنے کے لیے پٹرول کے کین سے ڈھکن ہٹایا۔ انتہائی دباؤ سے بھرا ہوا پٹرول ایک بڑے علاقے پر پھوار کی صورت میں جا پڑا، جس سے گیس سلنڈر پھٹ گئے اور تین اسٹال شعلوں کی زد میں آ گئے۔
ایک 44 سالہ خاتون، 10 سالہ لڑکا اور 35 سالہ آدمی دھماکے کے دوران لگنے والے زخموں سے جان ہار بیٹھے۔