ٹوکیو: ایک اور دن، اور ایک اور بار پانی رس اُٹھا۔ پگھلاؤ کا شکار فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر کا کہنا ہے کہ کم از کم 430 لیٹر پانی اس وقت بہہ گیا جب کارکنوں نے ایک ذخیرہ ٹینک کو حد سے زیادہ بھر دیا چونکہ اس میں گیج موجود نہیں تھا جو انہیں خطرے سے خبردار کر دیتا۔
پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے جمعرات کو کہا کارکنوں نے ایک رات قبل سائٹ پر گشت لگاتے وقت بڑے ٹینکوں میں سے ایک کے اوپر سے پانی بہتے ہوئے دیکھا۔ یہ ٹینک پہلے ہی قریباً بھرا ہوا تھا، لیکن کارکنوں نے مزید آلودہ پانی اس میں پمپ کر کے اسے آخری حد تک بھر دیا جیسا کہ پلانٹ کو ذخیرہ ٹینکوں کی کمی کا سامنا ہے۔
ماہرین نے پانی کے انصرام میں نقائص پر ٹیپکو کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، جن میں ٹینکوں کی جانچ کے ناکافی اندراجات، پانی ماپنے کے پیمانوں کی عدم موجودگی، اور اس کے ساتھ ساتھ ملانے والے پائپوں کا براہِ راست گھاس بھرے میدان پر پڑے ہونا شامل ہے۔
حکومت پانی کو صاف کرنے کے اور اعلی ساز و سامان کے لیے روپیہ فراہم کر رہی ہے تاکہ آلودہ پانی کو اتنا صاف کر دیا جائے کہ وہ بالآخر سمندر میں خارج کرنے کے قابل ہو سکے۔