کیری، ہیگل نے جاپان کے قومی قبرستان میں پھول چڑھائے

ٹوکیو: امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور وزیرِ دفاع چک ہیگل جمعرات کو ٹوکیو کے شاہی محل کے نزدیک چیدوریگافوچی قومی قبرستان میں خراجِ عقیدت پیش کرنے والے –1979  میں ارجنٹائنی صدر کے بعد — سینئر ترین غیر ملکی شخصیات بن گئے۔

قبرستان کے ایک اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ دورے کی تحریک امریکی طرف سے آئی تھی اور یہ جاپانی دعوت کا نتیجہ نہیں تھا۔

امریکی دفاعی اہلکاروں نے کہا کہ یہ قبرستان آرلنگٹن قومی قبرستان کا “قریب ترین” جاپانی مترادف ہے۔

یہ موقف عقاب صفت وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے موقف سے مختلف ہے، جنہوں نے ورجینیا میں واقع امریکی قومی قبرستان کو یاسوکونی مزار سے ملایا تھا، جہاں 14 “اے کلاس” کے جنگی مجرموں سمیت 2.5 ملین افراد دفن ہیں۔

چیدوریگافوچی قومی قبرستان کو 1959 میں تعمیر کیا گیا تھا تاکہ نامعلوم جاپانیوں کی باقیات دفن کی جا سکتیں جو دوسری جنگِ عظیم کے دوران بیرونِ ملک مرے تھے۔

ایک امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ کیری اور ہیگل چیدوریگافوچی میں ایسے ہی خراجِ عقیدت پیش کر رہے تھے جیسے “جاپانی وزرائے دفاع باقاعدگی سے آرلنگٹن میں پھول چڑھاتے رہتے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.