ٹوکیو: امریکہ اور جاپان نے جمعرات کو کہا کہ ٹوکیو واشنگٹن کی جانب سے جاپان سے ہزاروں میرینز ہٹانے کی ایک تہائی لاگت ادا کرے گا جیسا کہ وہ اوکی ناوا میں بھاری فوجی موجودگی کو کم کر رہا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری، وزیرِ دفاع چک ہیگل، جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا اور وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے 2009 کے گوام عالمی معاہدے میں ترمیم کرنے والے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے، جو دونوں ممالک کے اتحاد کی میٹنگ کا حصہ تھا۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا، تبدیلیوں میں “وضاحت شامل ہے کہ جاپان مالی سال 2012 کے دوران گوام اور کامن ویلتھ آف شمالی ماریانا جزائر پر مراکز اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے براہِ راست نقدی کی صورت میں 3.1 ارب ڈالر کا حصہ ڈالے گا”۔
امریکہ نے 2006 میں اتفاق کیا تھا کہ وہ فوتینما ائیر بیس — جو گنجان آباد علاقے میں ہونے کی وجہ سے عرصہ دراز سے باعثِ تنازعہ ہے — کو سمندر کنارے ایک پرسکون ٹکڑے پر منتقل کرے گا، اور میرینز اوکی ناوا سے چلے جائیں گے۔