منتقلی کے دوران 4 ٹن آلودہ بارش کا پانی خارج ہوا، ٹیپکو

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا کہ ٹینک والے علاقوں کے مابین منتقلی کے دوران کم درجے کی تابکاری سے آلودہ چار ٹن بارش کا پانی خارج ہو گیا۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) فوکوشیما سائٹ پر آلودہ پانی پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے جب اس نے پلانٹ کے ایک ٹینک سے 300 ٹن تابکار پانی رِسنے کا پتا لگایا تھا۔ مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی کے بعد فوکوشیما پر تین ری ایکٹروں میں پگھلاؤ اور ہائیڈروجن دھماکے ہوئے۔

ایک ترجمان کے مطابق، حالیہ ٹائیفون سے شدید بارشوں نے ٹینکوں والی جگہ کو پانی سے بھر دیا تھا جہاں ٹیپکو ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ڈالا گیا اضافی پانی ذخیرہ رکھتا ہے۔

اس نے کہا، پچھلے ماہ ٹیسٹوں سے پتا چلنے، کہ بارش کا پانی 160 بیکرلز فی لیٹر تابکاری کا حامل ہے جو نسبتاً کم درجے کی تابکاری ہے، کے بعد ٹیپکو اہلکاروں نے اسے ٹینکوں والی دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.