این آر اے کی فوکوشیما پر تازہ ترین مسائل پر ٹیپکو سربراہ کی کھلے عام سرزنش

ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی پلانٹ پر پانی پروسیس کرنے والا ساز و سامان جمعے کی صبح کام کرنا بند کر گیا، جس سے ہزاروں ٹن آلودہ پانی سے نمٹنے کی ٹیپکو کی کوششوں کو مزید دھچکا لگا۔

ٹیپکو نے کہا اس نے اعلی مائعاتی پروسیسنگ نظام (الپس) –جو تین میں سے چلنے والا اکلوتا نظام ہے– کو جمعے کو علی الصبح “عمل میں غیر معمولی چیز بناتے والے ایک الرٹ” کے بعد بند کر دیا۔

یہ نقص ایک مہینے سے کم وقت میں رونما ہونے والی کئی ناگہانیوں میں سے ایک ہے، اور اس نے ایٹمی نگران ادارے (این آر اے) کو مجبور کیا کہ وہ جمعے کو یوٹیلیٹی کے صدر کو طلب کرے اور عوامی طور پر خبر لے۔

ادارے کے انتظامی سربراہ کاتسوہیکو ایکیدا نے ٹیپکو کے صدر ناؤمی ہیروسے کو حکم دیا کہ آن سائٹ انتظام و انصرام کو یقینی بنائے اور انسانی غلطی کا تدارک کرے، اور بہتری کے منصوبوں کی رپورٹ جمع کروائے۔

صنعتی ٹینکوں کے ایک انجینئر اور ماہر تیتسورو تسوتسوئی نے کہا تازہ ترین مسئلہ اس بات کی علامت ہے کہ ٹیپکو نازک پلانٹ کو کس طرح چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینکوں کو لبا لب بھرنا، یا ہموار بنیاد تعمیر کیے بغیر انہیں ڈھلواں زمین پر تعمیر کرنا ہی “ناقابلِ تصور” ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.