ٹوکیو: وزیرِ خزانہ تارو آسو نے جمعہ کو امریکہ پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن میں بجٹ بند کا حل نکالے جو حکومتی بندش کی وجہ بنا ہے، اور عالمی معیشت کے لیے سنگین “مضمرات” سے خبردار کیا۔
آسو نے کہا، موجودہ تعطل، جہاں کانگرس میں ری پبلکن پارٹی کے دائیں بازو کے دھڑے کی جانب سے بجٹ بل پاس کرنے سے انکار نے 17 برس میں اولین بندش پیدا کی ہے، پہلے ہی کرنسی مارکیٹوں کو متاثر کر رہا ہے، جبکہ انہوں نے اس کے بدتر ہونے سے خبردار کیا۔
آسو نے کہا، تاہم “مجھے محسوس ہوتا ہے کہ قرض کی حد کا عالمی طور پر غیر معمولی اثر ہو گا”، وہ 17 اکتوبر کو منڈلانے والی ڈیڈ لائن کی جانب اشارہ کر رہے تھے جس سے قبل امریکی حکومت کو قانون سازوں کا تعاون درکار ہے کہ وہ حکومتی قرضے کی حد میں اضافہ کریں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے اگر کانگریس کی جانب سے بجٹ پر کاروائی سے انکار ملک کی قرضے کی حد بڑھانے سے انکار میں بدل گیا تو اس کا تباہ کن نتیجہ برآمد ہو گا۔
یہ اسے اپنے بانڈز پر نادہندہ کر سکتا ہے، جو پوری دنیا میں حکومتوں کے پاس بطور ضمانت موجود ہیں، اور روایتی طور پر انتہائی سیال اثاثوں کے طور پر عالمی مالیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کا کام کرتے ہیں۔