ٹوکیو: امریکہ اور جاپان نے جمعرات کو اپنے دفاعی اتحاد کو جدید اور وسیع کرنے کی جانب حرکت کی تاکہ 21 ویں کے نئے چیلنجوں سے نبرد آزما ہوا جا سکے جن میں ایٹمی طور پر مسلح شمالی کوریا کا مسلسل خطرہ اور چین کی جانب سے متنازع علاقے پر ممکنہ جارحیت شامل ہیں۔
16 برسوں میں پہلی مرتبہ اپنی دفاعی شراکت داری کی رہنما ہدایات میں ترمیم کرتے ہوئے دونوں اتحادیوں نے اتفاق کیا کہ اگلے برس کے دوران جاپان میں دوسرا پیشگی انتباہی ریڈار نصب کیا جائے گا تاکہ شمالی کوریا کے خلاف تحفظ فراہم ہو سکے۔ اور اگلے موسمِ بہار تک وہ نئے طویل حدِ ضرب والے نگران ڈرون تعینات کریں گے تاکہ مشرقیِ بحرِ چین میں متنازع جزائر کی نگرانی ہو سکے، ایک ایسا اقدام جو بیجنگ کے ساتھ تناؤ میں خاصا اضافہ کر سکتا ہے۔
بیجنگ نے پچھلے ماہ اعلان شدہ پہلے فوجی ریڈار سسٹم کی تنصیب پر تنقید کی ہے، جو پیانگ یانگ کی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا۔