ایبے فوکوشیما رساؤ سے نمٹنے کے لیے بیرونی مدد کے خواہاں

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے اتوار کو کہا جاپان تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر تابکار پانی کے وسیع تر ہوتے رساؤ پر قابو پانے کے لیے بیرونی مدد لینے پر تیار ہے، جہاں رساؤ اور ناگہانی واقعات کی خبریں قریباً روز سامنے آتی ہیں۔

اہلکاروں نے تسلیم کیا ہے کہ مارچ 2011 کے زلزلے و سونامی سے پیدا شدہ پگھلاؤ کے تھوڑے ہی عرصے بعد سے تابکار رساؤ سے متاثرہ زیرِ زمین پانی سمندر میں شامل ہو رہا ہے۔

جاپان کو پلانٹ پر مسائل سے نمٹنے کے لیے بیرونی امداد کے حصول میں بظاہر ہچکچاہٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں مسلسل جاری پانی کے رساؤ سبکدوشی کے عمل میں تعطل ڈال رہے ہیں جو اندازاً کئی عشرے جاری رہے گا۔

وزارتِ صنعت اور تجارت نے پچھلے ماہ نجی کمپنیوں اور گروپس کی جانب سے منصوبوں کی تجاویز قبول کرنے کا عمل شروع کیا ہے تاکہ آلودہ پانی کا مسئلہ حل ہو سکے، تاہم اس اعلان کا انگریزی ورژن تنقید کے بعد شامل کیا گیا کہ صرف جاپانی ورژن غیر ملکی شراکت داری باہر رکھنے کی علامت ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.