چین کا بحری تنازعات پر امریکہ، جاپان، آسٹریلیا کو ایکا کرنے پر انتباہ

شنگھائی: چین نے پیر کو کہا کہ امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان کو اپنے اتحاد کو مشرقی بحرِ چین اور جنوبی بحرِ چین میں سرحدی تنازعات میں مداخلت کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیئے، اور زور دیا کہ علاقائی کشیدگی کو ہوا دینے سے گریز کریں۔

جمعے کو آسٹریلوی وزیرِ خارجہ جولی بشپ، جاپانی وزیرِ خارجہ فومیو کیشیدا اور امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے بالی، انڈونیشیا میں ایک سہ فریقی تزویراتی مکالمے کے دوران بحری تنازعات کا معاملہ اٹھایا تھا۔

چین اور جاپان، جو دنیا کی دوسری اور تیسری بڑی معیشتیں ہیں، کے درمیان تعلقات حالیہ برسوں میں مشرقی بحرِ چین میں واقع ننھے غیر آباد جزائر پر مشکلات کا شکار رہے ہیں، جنہیں جاپان میں سین کاکو اور چین میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے۔

جنوبی بحرِ چین میں ویتنام، فلپائن، تائیوان، ملیشیا، برونائی اور چین عرصہ دراز سے جاری علاقائی خودمختاری کے تنازعات میں الجھے ہوئے ہیں جہاں ممکنہ طور پر تیل اور گیس سے مالا مال جزائر کی لڑی پائی جاتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.