فوکوشیما کی تابکاری صفائی ناکافی ہے: گرین پیس

ٹوکیو: پریشر گروپ گرین پیس کا کہنا ہے کہ فوکوشیما کے اطراف میں علاقوں کو تابکاری سے پاک کرنے کی حکومتی کوششیں ناکافی رہی ہیں، جیسا کہ حکومت تباہ حال پلانٹ کے قریب کچھ علاقوں کے رہائشیوں کو واپسی کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

ماحولیاتی گروپ نے کہا اس نے پلانٹ کے اطراف میں 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں جو ٹیسٹ سر انجام دئیے ان سے ظاہر ہوا کہ تابکاری کے بلند درجات اب بھی باقی ہیں۔

گرین پیس کے ایک سروے سے پتا چلا تھا کہ تابکاری سے صفائی کے پروگرام مکانوں اور شہر کے مرکزی راستوں کے لیے موثر رہے ہیں۔

گرین پیس کے تابکاری سے بچاؤ کے مشیر وانڈے پوٹے نے کہا، تاہم کچھ کم استعمال ہونے والی عوامی سڑکیں، زرعی زمین کے بڑے حصے اور پہاڑی علاقوں میں اب بھی آلودگی کے بلند درجات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا، “سڑکوں، مکانوں اور زرعی زمین پر تابکاری کے درجوں میں کمی کرنے کے لیے غیر معمولی عزم درکار ہے”۔

انہوں نے کہا، رہائشیوں کو اپنے گھر لوٹنے یا نا لوٹنے کا فیصلہ کرنے سے قبل مناسب معلومات فراہم کی جانی چاہئیں، اور ان کی واپسی سے قطع نظر حکومتی مالی امداد جاری رہنی چاہیئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.