فوکوؤکا کے ہسپتال میں آتش زنی سے 10 ہلاک؛ 5 زخمی

فوکوؤکا: جمعے کو فوکوؤکا کے ایک ہسپتال میں مریضوں کے سوتے وقت لگنے والی آگ میں 10 بوڑھے ہلاک ہو گئے جس سے پورے ملک میں حفاظتی جانچ پڑتال کے فوری حکومتی مطالبات سامنے آئے۔

پولیس نے کہا، اس آتش زنی، جو آدھی رات کے وقت بھڑکی، میں پانچ مزید لوگ زخمی بھی ہوئے، جبکہ آگ و آفات کے ادارے نے کہا کہ ان میں سے چار کی حالت تشویشناک تھی۔

سرکاری نشر کار این ایچ کے کی نشر کردہ ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہوا کہ فائر فائٹروں نے ہاکاتا وارڈ میں ہسپتال کو گھیرے میں لے رکھا تھا، جبکہ جزوی طور پر جلی ہوئی عمارت کے سامنے والے حصے سے دھواں اُبل رہا تھا۔

مقامی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا، “ہم نے 10 لوگوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر لی ہے –جن میں سے آٹھ مریض اور دو ہسپتال کے کارکن ہیں”۔ پولیس نے بعد میں کہا، ہسپتال کے دو کارکن ہسپتال کا ایک سابق ڈائریکٹر اور اس کی اہلیہ تھے۔

ہسپتال میں 19 بستر ہیں، جو ہڈیوں، جوڑوں کے درد اور بحالی کے لیے موزوں ہے۔

مقامی فائر اسٹیشن کے ایک اہلکار نے کہا، ہسپتال کا عملہ سب سے اوپر والی منزل پر رہتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.