ٹوکیو میں پارہ 31 درجے تک پہنچ گیا؛ اکتوبر کا بلند ترین ریکارڈ

ٹوکیو: جاپان موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ہفتہ کی سہ پہر 2 بجے کے قریب ٹوکیو میں درجہ حرارت 31.2 درجے تک پہنچ گیا، جو 138 سال قبل ریکارڈ شروع کرنے سے اب تک اکتوبر کا سب سے بلند ترین درجہ حرارت ہے۔

پچھلے پانچ دنوں سے وسطی جاپان اور کانتو ریجن میں درجہ ہائے حرارت بے موقع طور پر بلند ہیں۔ ایجنسی نے کہا، جنوب سے گرم ہوا کا ریلا موسم کے 24 ویں گرد باد کے ساتھ مدغم ہوا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت بلند ہو گیا۔

ہفتے کو چیبا میں درجہ حرارت 31.8 درجے، شیزوؤکا میں 33، اور توچیگی و گونما میں 31 درجے تھا۔

تاہم اتوار سے کانتو ریجن میں خزاں کے نارمل درجہ ہائے حرارت ہونے کی توقع ہے، جہاں 26 درجے کی پیشن گوئی، پھر منگل اور بدھ کے لیے 23 اور بقیہ سارے ہفتے کے لیے 20 درجے کی پیشن گوئی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.