کار مائیکرو بس کے تصادم میں 2 نوجوان ہلاک

کوماموتو: ہفتے کی صبح کوماموتو میں دو نوجوان ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیا جب ان کی کار ایک مائیکرو بس سے ٹکرا گئی۔

این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ روٹ نمبر 208 کیتا وارڈ میں صبح 6 بجے کے قریب کار نے درمیانی لکیر پار کی اور بس سے جا ٹکرائی۔ پولیس نے کہا کار کا 17 سالہ ڈرائیور، جس کے پاس ڈرائیور لائسنس نہیں تھا، اور اگلی مسافر نشست پر 18 سالہ نوجوان، دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے کہا، ایک تیسرا 17 سالہ نوجوان، جو پچھلی نشست پر بیٹھا ہوا تھا، کوما میں ہے۔

پولیس نے کہا کہ بس کے 65 سالہ ڈرائیور کی دائیں ٹانگ ٹوٹی ہے، اور اضافہ کیا کہ حادثہ سڑک پر ایک خم پر پیش آیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.