جاپان کا امریکی بجٹ تنازع کا قلیل مدتی کی بجائے کوئی اور حل نکالنے پر زور

واشنگٹن: جاپان نے جمعے کو مطالبہ کیا کہ امریکی بجٹ خدشات کو قلیل مدتی جگاڑ کی بجائے کوئی اور حل نکالا جائے، اور خبردار کیا کہ دنیا دیوالیہ پن کا اثر محسوس کرے گی۔

ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خزانہ تارو آسو نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا، “جاپان توقع کرتا ہے کہ یہ معاملہ بلا تاخیر ایک ہی بار ہمیشہ کے لیے حل کر لیا جائے گا”۔

آسو، جو بڑی معیشتوں پر مشتمل گروپ 20 کے مالیاتی سربراہان کے اجلاس کے بعد بات چیت کر رہے تھے، نے کہا امریکہ کو “قلیل مدتی مالیاتی بے یقینی کیفیات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام” کی ضرورت ہے۔

آسو نے کہا، “شاید امریکہ یہ مخلوط اعلامیہ پسند نہ کرتا ہو”۔ “لیکن یہ صرف امریکہ کا مسئلہ نہیں ہے۔”

آسو نے عندیہ دیا کہ امریکہ کو زیادہ مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے بجائے کہ اگلے ہفتے دیوالیہ پن سے بچنے کے لیے چھ ہفتوں کے لیے قرضے کی حد میں اضافہ کیا جائے۔

جاپان 1.1 ٹریلین ڈالر کے امریکی قرضوں (امریکی کرنسی بصورت زرِ مبادلہ) کا حامل ہے، جو اسے چین کے بعد امریکہ کا سب سے بڑا قرض خواہ بنا دیتے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.