سونی کے سی ای او کی ‘ایبے نامکس’ کی تعریف

ٹوکیو: بہترین شہرت رکھنے والی جاپانی کمپنیوں میں سے ایک، سونی کارپوریشن کے سربراہ نے جمعے کو ملکی وزیرِ اعظم کی کوششوں کی تعریف کی جن کا مقصد معیشت کو دوبارہ چلانا اور قوم کو عالمی اسٹیج پر واپس لانا ہے۔

“میرے نقطہ نظر سے وہ ساری چیزیں صحیح کہہ رہے ہیں،” سونی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو اور صدر کازوؤ ہیرائی نے وزیرِ اعظم شینزو آبے کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، جنہوں نے پچھلے برس اقتدار سنبھالا تھا۔

انہوں نے کہا، آبے جاپان پر عالمی اعتماد بحال کر رہے ہیں، جبکہ زور دیا کہ وعدوں پر اقدامات کے ذریعے عمل درآمد ناگزیر ہے۔

تاہم ہیرائی پر امید تھے کہ آبے عملی کام بھی کریں گے، اور انہوں نے آبے کو اپنے پیش روؤں کے مقابلے میں زیادہ “آشکارا” ہونے پر تعریف بھی کی۔

آبے ایبے نامکس قرار دی جانے والی پالیسیوں تکیہ کیے ہوئے ہیں جو بڑھوتری کی جانب واپسی کے لیے تشکیل نو کی اصلاحات، نرم زری پالیسی، لیبر کے نرم قوانین اور آزاد تجارت پر مشتمل ہیں۔

وزیرِ اعظم اپنے خیالات کی تشہیر کے حوالے سے جارح واقع ہوئے ہیں۔

سونی امریکہ کی ایپل انکارپوریشن اور جنوبی کوریا کی سام سنگ الیکٹرونکس کو کی جانب سے شدید مسابقت کی وجہ سے مسائل کا شکار رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.