بلٹ ٹرین پر مثانہ پھٹنے کے بارے میں مسافر کا تبصرہ پولیس کو بم پھٹنے کی اطلاع کے طور پر ملا

توچیگی: توہوکو جانے والے ایک بلٹ ٹرین کو اس وقت ہنگامی طور پر رکنے پر مجبور کر دیا گیا جب مسافروں نے اطلاع دی کہ ایک شخص کے مطابق ٹرین پر دھماکہ ہو گا۔

پولیس کے مطابق، ٹوکیو اسٹیشن سے شِن اوموری جانے والی توہوکو شنکانسن کو ناسوشیوہارا، صوبہ توچیگی میں جمعے کو صبح 9 بجے کے قریب روکا گیا، جب ایک مسافر نے اطلاع دی کہ ایک مسافر نے کہا ہے، “اس ڈبے میں بم پھٹنے والا ہے”۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس نے تلاشی کی کاروائی کی، تاہم کوئی مشکوک سامان یا چیز برآمد نہیں ہوئی۔

پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران مسافر نے کہا، “میں نشے میں تھا اور فون سن رہا تھا۔ میں نے شاید یہ کہا ہو کہ میرا مثانہ پھٹتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.