عالمی مالیاتی اجلاس کے اختتام کے قریب امریکہ پر دباؤ

واشنگٹن: واشنگٹن میں اپنے اجلاس اختتام پذیر کرنے والے عالمی مالیاتی اہلکار پہلے کبھی نہ سنے گئے امریکی قرضہ دیوالیہ پن کے امکان پر پریشان ہیں جبکہ متزلزل عالمی معیشت پہلے ہی دیگر خطرات میں گھری ہوئی ہے۔

اگر کانگریس جمعرات تک قرضے کی حد میں اضافہ نہیں کرتی تو امریکہ اپنی قرض ادائیگیوں پر دیوالیہ کر جائے گا اور عالمی منڈیوں اور معیشتوں میں سنگین افراتفری کا باعث بنے گا۔

امریکہ، یورپ اور جاپان کے طویل کساد بازاری سے ابھرنے کے بعد، مالیاتی اہلکار آئندہ برس کے لیے عالمی معیشت میں معتدل بحالی کی پیشن گوئی کر رہے ہیں، جو زیادہ تر امریکی معیشت کے بل پر مضبوط ہو گی۔

تاہم موجودہ بجٹ تنازعے، جس کے ہمراہ یہ توقع بھی شامل ہے کہ فیڈرل ریزرو  جلد ہی معیشت کے لیے اپنے بھاری محرکاتی پروگرام کو واپس لینا شروع کر دے گا، نے اہلکاروں کو پریشان کر دیا ہے کہ نازک عالمی معیشت پھر پٹڑی سے اتر سکتی ہے۔ بیشتر مرکزی بینک اپنے غیر ملکی زرِ مبادلہ کا بڑا حصہ امریکی ڈالروں کی شکل میں محفوظ رکھتے ہیں — جسے دنیا میں محفوظ ترین سرمایہ کاری خیال کیا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.