ٹوکیو: ایک جاپانی عالمانہ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کے گرد انخلائی علاقے میں بے یار و مددگار چھوڑے گئے بیلوں کے خصیے اور نطفے تابکاری کی دیرینہ زد پذیری سے متاثر نہیں ہوئے تھے۔
مطالعے میں پتا لگایا گیا، “چونکہ خصیہ تابکاری کے لیے نسبتاً زیادہ حساس عضو ہے، ہم نے فرض کیا کہ تابکاری کی زد پذیری سے اس عضو کی بناوٹ اور کام میں تبدیلیاں آ سکتی ہیں”۔
توہوکو یونیورسٹی اور دیگر تدریسی اداروں کے محققین نے پتا لگایا کہ سیزیم 134 اور سیزیم 137 — ایسے مادے جو اپنے انحطاط کی نسبتاً سست شرح کی وجہ سے باعثِ پریشانی سمجھے جاتے ہیں — کا ارتکاز تمام اعضاء میں ایک جیسا تھا، تاہم پٹھوں میں بہت زیادہ تھا۔
مطالعے نے کہا، انخلائی علاقوں میں مال مویشیوں پر تابکاری کا اثر “مویشیوں کی صحت کو لاحق خطرات پر معلومات مہیا کرتا ہے اور اس سے انسانوں کے متعلق بھی قیاس کیا جا سکتا ہے”۔
محققین نے دریافت کیا کہ آفت کے بعد علاقے میں 315 دن تک رہنے والے بیلوں کے اعضاء میں سیزیم کے درجات زیادہ تھے بہ نسبت ایسے بیلوں کے جو 196 دن کے بعد پکڑ لیے گئے تھے۔