طاقتور ٹائیفون ہونشو کی جانب حرکت پذیر

ٹوکیو: جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا، سیزن کا 26 واں ٹائیفون پیر کی سہ پہر آہستہ آہستہ جنوبی جاپان کی جانب بڑھ رہا تھا اور متوقع طور پر منگل اور بدھ کو ہونشو پر بھاری بارش کا سبب بنے گا۔

پیر کو شام 6 بجے کے قریب ٹائیفون ویفا شمال شمال مغرب کی جانب 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت پذیر تھا اور متوقع طور پر صوبہ اوکی ناوا میں مینامی دائیتو جزائر پر سے گزرے گا۔

این ایچ کے کے مطابق، ایجنسی نے کہا کہ اس میں ہواؤں کی رفتار 234 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کے مرکز میں موسمیاتی دباؤ 930 ہیکٹو پاسکل ہے۔

ایجنسی نے کہا، ٹائیفون متوقع طور پر منگل کو رات گئے اپنا رخ بدلے گا، اور بدھ تک توکائی اور کانتو کے علاقوں میں 400 ملی میٹر بارش لائے گا۔

ایجنسی نے منگل اور بدھ کے لیے جاپان کے بحر الکاہل والے ساحلوں پر شدید ہواؤں اور اونچی لہروں سے خبردار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.