ٹوکیو: ٹوکیو میں ایک ریلوے کراسنگ پر ٹرین سے ٹکر لگنے کے بعد ایک 13 سالہ لڑکا ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، جونیئر ہائی اسکول کا طالبعلم اسکول کلب کی ایک سرگرمی کے بعد شام 5 بجے کے قریب گھر واپس جا رہا تھا۔ ٹی بی ایس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ لڑکا سائیکل چلا رہا تھا اور جب وہ اومے میں کراسنگ پر پہنچا تو وہ سائیکل سے اترا اور اپنی سائیکل قریبی گلی میں چھوڑ دی۔ پھر وہ چل کر پٹڑی پر آ کھڑا ہوا جبکہ حفاظتی رکاوٹیں نیچے ہی تھیں۔
پولیس نے کہا لڑکے کو ٹرین کی ٹکر لگی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں کچھ ہی دیر بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی موت کی وجہ بننے والے حالات کے تعین کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔