ٹوکیو: نیکےئی بزنس ڈیلی کے مطابق، سومیموتو متسوئی بینکنگ کارپوریشن اور 27 دیگر مالیاتی اداروں نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کے لیے قریباً 77 ارب ین کے مشترکہ قرضے کو ازسرِ نو نیا کرنے پر اتفاق کیا ہے جو رواں ماہ کے آخر تک قابلِ ادا ہونا تھا۔
ٹیپکو 2011 میں اپنے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر پر آفت کے بعد سے 27 ارب ڈالر کھو چکا ہے، اور اسے بھاری مالی ذمہ داریوں کا سامنہ ہے جیسا کہ وہ مرکز کو بند کر رہا ہے، انخلاء پر مجبور ہونے والے دسیوں ہزار رہائشیوں کو زرِ تلافی ادا کر رہا ہے، اور کنیکٹی کٹ جتنے بڑے علاقے کی صفائی کے لیے ادائیگی کر رہا ہے۔
ایس ایم بی سی کی سربراہ میں قائم گروپ میں سومیموتو متسوئی ٹرسٹ بینک، گونما بینک، چیبا بینک اور کئی صوبائی زرعی کوآپریٹو شامل ہیں۔
مذاکرات میں شامل ایک شخص نے پچھلے ماہ رائٹرز کو بتایا تھا کہ ٹیپکو کے بڑے بینک دسمبر میں اسے 500 ارب ین مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں — 200 ارب ین موجودہ قرضوں کو نیا کر کے اور 300 ارب ین نئے قرضوں کی صورت میں۔