ٹوکیو: اتوار کی ایک خبر کے مطابق، ٹوکیو پولیس میزوہو فائنانشل گروپ کی جانب سے گینگسٹروں کو قرضے کے معاملے پر ایک تفتیش کی تیاری کر رہی ہے۔
آساہی شمبن نے کہا، ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس گینگسٹروں کے خلاف فراڈ کے الزامات پر غور کر رہی ہے، خیال ہے کہ جنہوں نے مجرم تنظیموں سے اپنے تعلقات چھپا کر قرضے حاصل کیے۔
اخبار نے اضافہ کیا، میزوہو پولیس سے تعاون کر رہا ہے۔
یہ بینک، جو جاپان تین بڑے بینکوں میں سے ایک ہے، شدید تنقید کی زد میں ہے جب ظاہر ہوا کہ اس نے 200 ملین ین (2.0 ملین ڈالر) مالیت کے سینکڑوں سودوں کو پروسس کیا جو “سماج مخالف قوتوں” سے تعلق رکھتے تھے، جو یاکوزا بدمعاشوں کے لیے مستعمل عام اصطلاح ہے۔
بینک نے ابتدا میں کہا تھا کہ اس کے اعلی ترین عہدیداروں کو ان ادائیگیوں کا علم نہیں تھا۔
تاہم میزوہو فائنانشل گروپ کے صدر یاسوہیرو ساتو نے بعد میں اعتراف کیا کہ انہیں اور دوسروں کو جاپان کی زیرِ زمین دنیا کے اراکین سے بینک کے مشکوک لین دین کا اندازہ تھا۔