ٹوکیو: جاپان کی فوج عوام کو دعوت دے رہی ہے کہ وہ ایک آنلائن مقابلے میں اپنے پسندیدہ افسروں کو ووٹ دیں جس میں کمر تک برہنہ کسرتی بدن والے فوجیوں کی ورزش کرتے ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
جاپان کی بحری خود دفاعی فوج (جے ایم ایس ڈی ایف) نے اپنے 46000 ملازمین میں سے تین مرد اور تین خواتین کو منتخب کیا ہے جو “مسٹر اینڈ مسز جے ایم ایس ڈی ایف” کے ٹائٹل کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔
مقابلے کے شرکاء، جو 20 یا 30 کے پیٹے میں ہیں، میں سے ہر ایک کی ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو دی گئی ہے جس میں وہ مختلف بحری صورتحال میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
عوام سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اس مقابلے میں ووٹ دیں، تاہم انہیں جے ایم ایس ڈی ایف کے بارے میں اپنے اسمارٹ فون پر ایک کوئز کا جواب دینا ہو گا اور ووٹ کی قبولیت کے لیے شرط ہے کہ ویڈیوز بھی دیکھی جائیں۔
جاپان کی بہترین فنڈز اور بہترین تربیت والی فوج عرصہ دراز تک عدم تشدد کے حامی جاپان میں کم تر درجے کی حامل رہی ہے، جہاں بہت سے ایک جنگجویانہ ماضی کی وجہ سے مشکوک ہیں جب قوم اپنی مسلح افواج کے غلبے تلے تھی۔