1.27 ٹریلین ڈالر کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کے انتظام کے لیے حکومت کی نظر نجی شعبے پر

ٹوکیو: ایک حکومتی ذریعے نے اتوار کو رائٹرز کو بتایا، جاپان نجی شعبے کے فنڈز اور ٹرسٹ بینکوں کو اجازت دینے پر غور کر رہا ہے کہ وہ اس کے 1.27 ٹریلین ین کے زرِ مبادلہ کے ذخیرے کے ایک جزو کا انتظام کر سکیں تاکہ انہیں بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

اب تک حکومت بذاتِ خود زرِ مبادلہ کے ذخائر کا انتظام کرتی رہی ہے، تاہم اس کی ایسا کرنے کی صلاحیت دباؤ میں رہی ہے چونکہ ذخیرہ پچھلے عشرے میں قریباً دو گنا ہو گیا ہے، جس کی بڑی وجہ جاپانی کرنسی کو کمزور (سستا) کرنے کے لیے ین کی فروخت کے لیے بڑی مداخلتیں ہیں۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے اتوار کو خبر دی، حکومت اپنے زرِ مبادلہ کے ذخائر کا بڑا حصہ امریکی ڈالروں اور دیگر اعلی درجے کے سرمایہ کاری بانڈز کی صورت میں لگانے  کا موقف تبدیل نہیں کرے گی، اور وہ نجی شعبے کے اداروں کو ذخائر کا چند فیصد منظم کرنے کی اجازت دے گی۔

آئی ایم ایف کے ڈیٹا کے مطابق، جاپان چین — جو اگست تک 3 ٹریلین ڈالر کا حامل تھا –کے بعد غیر ملکی زرِ مبادلہ کا دوسرا بڑا حامل ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.