ٹیوٹا نے پانی کے رساؤ کا خدشہ ٹھیک کرنے کے لیے 803,000 گاڑیاں واپس منگوا لیں

واشنگٹن: ٹیوٹا نے جمعرات کو کہا کہ وہ دنیا بھر میں 885,000 گاڑیاں واپس بلا رہا ہے تاکہ ائیر کنڈیشنگ کے نظام کا ایک نقص دور کیا جا سکے جس سے رساؤ کا خدشہ ہو سکتا ہے جو بالآخر ائیر بیگز کو متاثر کر سکتا ہے۔

ٹیوٹا نے کہا کہ واپسی کا اعلان اس کی گاڑیوں کیمری، کیمری ہائبرڈ، ایوالون، ایوالون ہائبرڈ اور وینزا کے 2012 اور 2013 ماڈلز کے لیے ہے۔

جاپانی کار ساز نے ایک بیان میں کہا، مسئلہ ان گاڑیوں میں لگے ہوئے ائیر کنڈیشنگ کنڈینسر یونٹ میں ہے۔

اس میں سے پانی ائیر بیگ کنٹرول ماڈیول پر خارج ہو سکتا ہے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ بن سکتا ہے، جس کا نتیجہ ائیر بیگ کی انتباہی لائٹ جلنے کی صورت میں نکل سکتا ہے، اور کچھ مواقع پر ائیر بیگ “ناکارہ ہو سکتا ہے یا بے خبری میں خودبخود چل سکتا ہے”۔

ٹیوٹا نے مزید کہا اگر ائیربیگ کنٹرول ماڈیول میں کمیونیکیشن لائن متاثر ہوئی تو یہ امکان بھی ہے کہ پاور اسٹئیرنگ معاونتی فکشن ناقابل استعمال ہو جائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.