فوکوشیما: وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ہفتے کو فوکوشیما میں ایک ماہی گیر بندرگاہ کا دورہ کیا اور حفاظت کی یقین دہانی کرانے کے لیے مقامی طور پر پکڑی گئی مچھلی کھائی۔
ایبے نے ماتسوکاواؤرا میں ماہی گیر بندرگاہ، جو تباہ حال پلانٹ سے کوئی 40 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، کا دورہ کیا جہاں ماہی گیر پچھلے ماہ سے منتخب بحری انواع مثلاً آکٹوپس پکڑنے کے “تجرباتی آپریشن” سر انجام دے رہے ہیں جو ایٹمی حادثے سے بری طرح متاثر نہ ہوئے ہوں۔
ایبے نے مقامی ماہی گیروں کو بتایا، “ہم عوام کو درست معلومات مہیا کریں گے تاکہ معاشی تکلیف ختم کر سکیں” جو فوکوشیما کی سمندری غذا بارے غلط فہمی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا، “میری خواہش ہے کہ پورے جاپان میں لوگ جان لیں کہ یہ محفوظ اور لذیذ ہے”۔