ٹائیفون میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی؛ مزید بھاری بارش کی پیشن گوئی

ٹوکیو: ایک جاپانی جزیرے پر بڑی مقدار میں مٹی کے تودے گرنے کا باعث بننے والے ٹائیفون سے مرنے والوں کی تعداد ہفتے کو 29 ہو گئی، جیسا کہ اہلکاروں نے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ مزید سخت بارشوں کے پیشِ نظر پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

قریباً 1200 فوجی، فائر فائٹر اور پولیس اہلکار جزیرے کے 22 رہائشیوں کی تلاش میں تھے جو منگل کو ٹوکیو سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع جزیرے سے ٹائیفون وائیفا ٹکرانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

جزیرے کے انتظامی دفتر کی ایک ترجمان خاتون نے کہا، “آج دو مزید لاشیں نکالی گئیں”، جس سے اوشیما میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

ٹوکیو کے اندر اور نزدیک دو دیگر اموات کو ساتھ شامل کیا جائے تو وائیفا کی وجہ سے جاپان میں مرنے والوں کی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔

جزیرے کے حکام نے ہفتے کو مٹی کے تودوں سے بدترین متاثرہ علاقے میں رہنے والے 1900 کے قریب رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقررہ اسکول جم اور کمیونٹی سنٹروں میں انخلاء کر جائیں، تاکہ متوقع سخت بارشوں اور مزید مٹی کے تودوں کے خلاف احتیاط کی جا سکے۔

تین وزراء سمیت مرکزی حکومت کے اہلکاروں نے مقامی نمائندوں سے ملنے کے لیے جزیرے کا دورہ کیا اور مزید آفات سے بچاؤ اور معاونت کے لیے بات چیت کی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.