ٹوکیو یونیورسٹی کے 20 فیصد طلباء مرنا چاہتے ہیں، این پی او سروے

ٹوکیو: ٹوکیو میں اس گرما میں کروائے گئے ایک سروے کے مطابق، قریباً 20 فیصد یونیورسٹی طلباء کہتے ہیں کہ وہ مرنا پسند کریں گے۔

این پی او لائف لنک جس نے سروے کروایا کے مطابق، 122 یونیورسٹی طلباء سے سروے پُر کرنے کو کہا گیا۔ ٹی بی ایس نے خبر دی کہ گروپ میں سے 26 طلباء، جو مجموعی تعداد کا قریباً 20 فیصد ہیں، نے جواب دیا کہ وہ حقیقتاً مرنا چاہیں گے۔ این پی او کہتی ہے کہ اس کے خیال میں یہ شماریات ملازمت کی تلاش میں ناکامی اور استرداد سے تعلق رکھتی ہیں۔

پولیس کی شماریات سے پتا چلتا ہے کہ پچھلے برس جاپان میں مجموعی خودکشیوں کی تعداد 15 برس میں پہلی مرتبہ 30,000 سے کم ہو گئی تھی۔ تاہم، 20 کے پیٹے میں نوجوانوں کی خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور خیال ہے کہ 149 افراد نے ملازمت کی تلاش میں مسائل کی وجہ سے خودکشی کا ارتکاب کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.