واشنگٹن: امریکی ایوان کے سابق شائستہ مزاج اسپیکر ٹام فولے، جنہوں نے 1994 میں ری پبلکنز کی کانگریس میں فتح کے بعد اپنی نشست کھو دی تھی، فالج سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئے۔
فولے کلنٹن انتظامیہ کے دور میں چار برس تک جاپان کے لیے امریکی سفیر بھی رہے۔ فولے، جو جاپان پر بہت پرانے عالم تھے، اکثر یہاں آتے رہتے تھے، جس کی جزوی وجہ زرعی مصنوعات کا فروغ بھی تھا جو ان کا ضلع پیدا کرتا تھا۔
فولے کسی اسکینڈل یا نا اہلی کا نشانہ نہیں تھے۔
بطور اسپیکر ان کی جگہ ان کے لیے قہرِ الہی جارجیا کے ری پبلکن نمائندے نیوٹ گینگریچ نے لی تھی، جنہوں نے بعد میں ریاست واشنگٹن کو ری پبلکنز کی فتح کے لیے “گراؤنڈ زیرو” قرار دیا، جس نے ری پبلکن پارٹی کو 40 برس بعد ایوانِ زیریں (کانگریس) کا کنٹرول عطاء کیا تھا۔ فولے ری پبلکنز کی اس فتح کا سب سے بڑا سانحہ تھے۔ پارٹی “سپر ڈیلیگیٹ” کے طور پر فولے اوباما اور ہیلری کلنٹن کے دوران پرائمری انتخابات میں غیر جانبدار رہے تھے تاہم بعد ازاں انہوں نے جون 2008 میں بالآخر اوباما کی حمایت کی۔ (ڈیلی گیٹ اور سپر ڈیلی گیٹ امریکی صدارتی امیدواروں کی پارٹی نامزدگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔)