ٹیوٹا کار ڈیلر شپ میں کاروں پر پینٹ ریمور چھڑکنے پر 2 آدمی گرفتار

کاناگاوا: فوجی ساوا، صوبہ کاناگاوا میں پولیس نے دو آدمیوں کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ٹیوٹا کی استعمال شدہ کاروں کی ایک ڈیلر شپ پر کاروں پر ایک کیمیائی مادہ چھڑک دیا۔

فُوجی ٹی وی نے خبر دی، پولیس کے مطابق 42 سالہ کیوتاکا کانیکو اور ایک شریکِ جرم نے اس ماہ کے اوائل میں فوجی ساوا میں ایک ٹیوٹا ڈیلر کی 16 کاروں پر مائع کیمیائی مادہ چھڑکا جس سے پینٹ خراب ہو گیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ واقع بدلہ لینے کی کاروائی تھی جس کی وجہ کار ڈیلر کی جانب سے ایک کار کی مرمت کے معاملے پر پیدا ہونے والا تنازعہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے وہ اس امکان پر بھی تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ اشخاص دیگر ٹیوٹا  ڈیلروں کے ہاں ایسے ہی واقعات کے ذمہ دار تو نہیں، جن میں سے ایک یوکوہاما میں پیش آیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.