ٹوکیو: جاپانی کابینہ کے ایک اور وزیر نے اتوار کو متنازع جنگی مزار کا دورہ کیا تاہم کہا کہ ان کا ہمسایہ ممالک کو اشتعال دلانے کا کوئی ارادہ نہیں، جو اسے جاپان کے سامراجی ماضی کی تکلیف دہ یاد دہانی سمجھتے ہیں۔
ایک معاون نے بتایا، کیجی فورویا، جو شمالی کوریا کے اغوا شدہ جاپانی شہریوں سے متعلق معاملات کے انچارج ہیں، نے خزاں کے میلے کے آخری دن صبح کو ٹوکیو میں یاسوکونی مزار کا دورہ کیا۔
جمعہ کو دائت کے قریباً 160 اراکین — جو ملکی قانون سازوں کی قریباً 20 فیصد تعداد ہے — نے بشمول وزیر امورِ داخلہ و ابلاغ یوشی تاکا شیندو نے مزار پر حاضری دی تھی، جن کے دورے نے چین کی تنقید کو دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ جاپانی شہریوں کے لیے مزار کا دورہ کرنا عین فطری ہے، اور اضافہ کیا کہ وہ ماضی میں بھی بہار اور خزاں کے میلوں، اور اس کے علاوہ جاپان کی دوسری جنگِ عظیم کی شکست کی برسی، جو 15 اگست کو آتی ہے، کے موقع پر حاضری دیتے رہے ہیں۔