ٹوکیو: پیر کو 19 افراد کی تلاش دوبارہ شروع کی گئی جو پچھلے ہفتے ٹائیفون سے جزیرہ ایزو شیما پر مٹی کے تودے گرنے سے لاپتہ ہو گئے تھے، جبکہ ماہرینِ موسمیات نے ایک اور “بہت سخت” طوفان سے خبردار کیا۔
خراب موسم کی وجہ سے ایک ہفتہ طویل خلل کے بعد ہنگامی عملہ ٹنوں کیچڑ کھنگالنے کے کام پر واپس پہنچ گیا جس نے پچھلے منگل کو اوشیما، جو ٹوکیو سے 120 کلومیٹر جنوب میں ایک جزیرہ ہے، پر مکانات کو اپنے نرغے میں لے لیا تھا۔
مٹی کے تودوں کے بعد ویک اینڈ کے دوران سخت بارش جزیرے کے لیے مزید مصیبت لے کر آئی، جس میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 2300 رہائشیوں کو مزید آفت کے خدشے کی وجہ سے گھر چھوڑنے کی نصیحت کی گئی تھی۔ ایک اہلکار کے مطابق، پیر کو قریباً 1200 پولیس افسر، امدادی کارکن اور فوجی اپنے سخت کام پر واپس آ گئے۔
اوشیما کے مئیر ماسافومی کاواشیما نے کہا، “جیسا کہ اگلا ٹائیفون آ رہا ہے اور بارش دوبارہ برسنے کی توقع ہے، چنانچہ ہم چاہتے ہیں کہ قبل ازیں جتنی زیادہ تلاش ہو سکے مکمل کر لیں، اور لاپتہ افراد کو ان کے اہلخانہ سے واپس ملا دیں”۔