ٹوکیو: مصیبت زدہ پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو نے ہفتے کو کہا، جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر ایک ٹینک، جس سے اگست میں 300 ٹن پانی خارج ہوا تھا، کے نزدیک تابکاری کے درجے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔
ٹیپکو نے کہا جمعرات کو ایک کنویں سے حاصل کردہ پانی کے نمونوں میں 400,000 بیکرلز فی لیٹر بی ٹا اشعاع والی تابکاری خارج کرنے والے مادے موجود تھے، جو مارچ 2011 میں ایٹمی حادثے کے بعد سے بلند ترین ریڈنگ ہے۔
ٹیپکو نے کہا، تابکار ٹریٹیم کی ریڈنگ بھی 790,000 بیکرلز کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔