سخت بارش کے دوران فوکوشیما پلانٹ پر تابکار پانی رکاوٹوں کے اوپر سے بہہ نکلا

ٹوکیو: فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے پیر کو کہا، پلانٹ پر انتہائی تابکار پانی رکاوٹوں کے اوپر سے بہہ نکلا، جب اس نے پلانٹ پر پڑنے والی بارش کی مقدار کا غلط اندازہ لگایا اور اسے کافی رفتار سے پمپ کر کے نکال نہ سکا۔

یوٹیلیٹی ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) ایٹمی مرکز پر تابکار پانی کو قابو کرنے میں مشکلات کا شکار ہے، جو مارچ 2011 میں تباہ کن زلزلے و سونامی کے بعد پگھلاؤ اور ہائیڈروجن دھماکوں کا شکار ہوا تھا۔

تباہ حال ایٹمی پلانٹ میں سے روزانہ سینکڑوں ٹن کے حساب سے بہنے والے زیرِ زمین پانی سے نمٹنا یوٹیلیٹی اور حکومت کے لیے مستقل دردِ سر ہے، جو وزیرِ اعظم شینزو آبے کے وعدوں پر شکوک پیدا کر رہا ہے جو کہتے ہیں کہ فوکوشیما پانی کی “صورتحال قابو میں ہے”۔

ٹیپکو نے کہا، اتوار کو سخت بارش کے  بعد تابکار اسٹرانشیم کی اونچی مقدار والا پانی محدود علاقے سے باہر بہہ نکلا جو پلانٹ پر تابکار پانی ذخیرہ کرنے والے 1000 کے قریب ٹینکوں کے گرد تعمیر کیا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.