آتشیں اسلحے، 3 ملین ین نقدی کے ہمراہ بھاگنے والا ہیڈ پٹرول افسر دھر لیا گیا

ٹوکیو: پولیس نے ایک ہیڈ پٹرول افسر کے کیس کی مزید تفصیلات جاری کی ہیں جو ٹوکیو میں اپنے عہدے سے چھٹی لیے بنا غیر حاضر پایا گیا تھا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق، 24 سالہ ہیدے ماسا کوبایاشی، جو آئیاسے، ٹوکیو میں واقع ایک پولیس اسٹیشن میں ہیڈ پٹرول افسر ہے، 15 اکتوبر کو فرار ہو گیا تھا جبکہ اس کا آتشیں اسلحہ ابھی اس کے قبضے میں ہی تھا۔

ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی اور کوبایاشی کو تین دن بعد توچیگی میں دیکھ لیا گیا۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، غیاب سے قبل اس کی حرکات و سکنات کی تفتیش کرنے والی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ کوبایاشی نے بھاگنے سے قبل کے ایام میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے کئی مرتبہ تھوڑے تھوڑے کر کے تین ملین ین نقد نکلوائے تھے۔

غیر حاضری کے دوران اس کی حرکات و سکنات اور اپنا عہدہ و جگہ چھوڑنے کے پیچھے موجود ارادوں کو جاننے کے لیے ایک تفتیش جاری ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.