ٹوکیو میں یاماموتے لائن پر شادی

ٹوکیو: ٹوکیو میں سے آڑھی ترچی گزرنے والی تمام ریل اور سب وے لائنوں میں سے سب سے زیادہ معروف اور انتہائی استعمال ہونے والی لائن یاماموتے ہے، جو اندرونِ ٹوکیو کے گرد چکر لگاتی ہے۔

تاہم اس ماہ یاماموتے لائن پر سوتے جاگتے وائٹ کالر پیشہ وروں کے جانے پہچانے ہجوم کے علاوہ ایک اور طرح کا اجتماع ہوا، جس میں ایک جوڑے نے اس پر چلنے والی ایک ٹرین پر اپنی شادی منعقد کی۔

ستم ظریفی دیکھیں کہ اس برس کا فٹنس ڈے (14 اکتوبر) اسی تاریخ کو آیا تھا جو ان مشینوں کے لیے وقف ہے جو شہری جاپان میں لوگوں کو ہر جگہ پیدل جانے کی مشقت سے بچاتی ہیں: ٹرین ڈے۔

اس کو منانے کے لیے جاپانی ریلوےز نے ایسے جوڑوں کی درخواستیں وصول کیں جو یاماموتے لائن پر اپنے عہد و پیمان کرنا چاہتے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.