جاپان، یورپی یونین میں آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کے تیسرے دور کا انعقاد

برسلز: یورپی یونین اور جاپان اس ہفتے برسلز میں اپنے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے تیسرے دور کا انعقاد کر رہے ہیں۔

بات چیت کا مرکز مال اور خدمات کو آزادی دینا اور دو تجارتی بلاکس میں نان ٹیرف تجارتی رکاوٹیں ہٹانا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے مذاکرات پانچ برس تک لے سکتے ہیں، جیسا کہ یورپی یونین اور جاپان اپنی بیٹھتی ہوئی معیشتوں کو ایک ایسے معاہدے کے ذریعے سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو عالمی اقتصادی پیداوار کا 30 اور تجارت کا 40 فیصد کور کرے گا۔

مذاکراتی فریقین کا خیال ہے کہ معاہدہ یورپ کی سالانہ اقتصادی پیداوار میں 0.6 تا 0.8 فیصد اضافہ کر سکتا ہے جس سے یورپی یونین کی جاپان کو برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہو گا۔

جاپان کی طرح یورپی یونین نے امریکہ، کینیڈا اور بھارت اور دوسرے کئی ممالک کے علاوہ لاطینی امریکا کے مرکوسر ممالک (ارجنٹائن، پیراگوئے، یوراگوئے، برازیل، وینزویلا اور بولیویا) کے ساتھ بھی آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کیے ہیں۔

جاپان بھی دیگر مذاکرات میں مصروف ہے، جیسا کہ حال ہی میں اس نے 11 اقوام پر مشتمل امریکی پشت پناہی والے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ میں شمولیت کے لیے واشنگٹن کی منظوری جیتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.