ٹیوٹا نے چین میں لینڈ کروزر پراڈو کی پیداوار شروع کر دی

ٹوکیو: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن نے منگل کو کہا کہ سیچوان ایف اے ڈبلیو ٹیوٹا موٹر کو، جو ٹیوٹا اور چینی ایف اے ڈبلیو گروپ کارپوریشن کے مابین گاڑی سازی کا مشترکہ منصوبہ ہے، مارچ 2015 سے اپنے چینگ ڈُو پلانٹ پر 2.7 لیٹر لینڈ کروزر پراڈو ایس یو وی کی پیداوار شروع کر دے گا، جو پلانٹ کی موجودہ 4 لٹر ورژن کی پیداوار کے ساتھ مل جائے گی۔

چینگ ڈُو پلانٹ کی سالانہ پیداواری گنجائش 30,000 یونٹس سے بڑھا کر 50,000 یونٹ تک لائی جائے گی۔ ٹیوٹا نے کہا، منصوبوں کے مطابق پلانٹ میں قریباً 5 ارب ین کا سرمایہ لگایا جائے گا، اور قریباً 500 نئے ملازم بھرتی کیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.