جاپانی کنسورشیم برازیلی جہاز ساز ادارے میں سرمایہ کاری کرے گا

ٹوکیو: ایک جاپانی کنسورشیم نے منگل کو کہا کہ وہ برازیلی جہاز ساز ادارے میں 30 فیصد حصہ خریدے گا جیسا کہ وہ قدرتی وسائل تلاش کرنے والے جہازوں کی منافع بخش مارکیٹ پر نظریں لگائے بیٹھا ہے۔

اس معاہدے، جو اطلاع کے مطابق قریباً 40 ارب ین (305 ملین ڈالر) کی مالیت کے برابر ہو گا، کے تحت پانچ جاپانی فرمیں بشمول ایماباری شپ بلڈنگ اور متسوبشی ہیوی انڈسٹریز، برازیلی ایکووکس-اینگی وکس کنسٹرکٹوز اوشیاناز ایس اے میں سرمایہ کاری کریں گے، جس کے 5000 سے زائد ملازمین ہیں۔

منگل کو جاری کردہ ایک اخباری اعلامیے کے مطابق، “یہ پہل کاری اقدام جاپان کی جہاز ساز کمپنیوں اور ایک تجارتی کمپنی پر مشتمل کنسورشیم کی جانب سے کسی برازیلی جہاز ساز ادارے میں سرمایہ کاری کا پہلا موقع ہے”۔ تاہم جاپان کے چوٹی کے نیکےئی بزنس ڈیلی نے خبر دی ہے کہ سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ 30 ارب ین کے برابر ہو گی۔

کنسورشیم میں دیگر جاپانی کمپنیاں تجارتی گھرانہ متسوبشی کارپوریشن، نامورا شپ بلڈنگ اور اوشیما شپ بلڈنگ ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.