براٹیس لاوا: اقوامِ متحدہ کی ایٹمی نگران ایجنسی نے منگل کو کہا، 2011 کے پگھلاؤ، جو ایک نسل میں بدترین ایٹمی آفت ہے، کے بعد فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر پر تابکار پانی مسلسل سب سے بڑا چیلنج ہے۔
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ یوکیا آمانو نے سلواک دارالحکومت براٹیس لاوا میں اے ایف پی کو بتایا، “تباہ حال ری ایکٹر عمومی طور پر مستحکم حالت میں ہیں”۔
انہوں نے کہا، “انتہائی اشد ترجیح آلودہ پانی سے نمٹنا ہے،” جب سخت بارشوں نے سرطان کی وجہ بننے والے ہم جاء والا تابکار پانی خارج کرا دیا تھا، جو ممکنہ طور پر سمندر میں خارج ہوا۔
ان کے بیان سے ایک دن قبل فوکوشیما کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) نے کہا تھا کہ اسٹرانشیم 90 سے آلودہ پانی — جو محفوظ تلفی کی قانونی حد سے 70 گنا تابکار تھا — ایک رکاوٹ توڑ کر بہہ نکلا جو تابکار پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی تھی۔