نگہداشت سے خارج ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد 2 سالہ بچے کو قتل کرنے پر آدمی گرفتار

واکایاما: پولیس نے کہا، واکایاما میں ایک 26 سالہ شخص کو اپنے 2 سالہ بچے کو مبینہ طور پر مار مار کر قتل کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، کازوکی ہارا کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب جولائی میں اس کا بچہ پُر تشدد حملے کی وجہ سے وسطی دماغ میں جریانِ خون سے وفات پا گیا۔

فُوجی ٹی وی نے بہبودِ اطفال کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ بچے کو 2011 میں نگہداشت میں لیا گیا تھا جب ہارا نے مبینہ طور پر اسے کئی مرتبہ ٹھوکریں ماریں اور کئی ہڈیاں توڑ دیں۔ تاہم ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ہارا کا قصور ثابت نہیں کیا جا سکتا اور اس نے فردِ جرم معطل کرنے کا حکم دیا۔

بہبود کے اہلکاروں نے کہا جب (اس کا بچہ) سیری نگہداشت میں تھا، تو وہ اپنے باپ سے 25 مرتبہ ملا اور اس کے گھر پر 35 مختلف مواقع پر ٹھہرا۔ اس برس جون میں ایسا لگتا تھا کہ سیری کی اپنے باپ کو واپسی محفوظ ہو گی۔ پولیس نے کہا، وہ ڈیڑھ ماہ کے بعد انتقال کر گیا۔

پولیس نے کہا ہارا نے ابھی تک اپنے بچے کو قتل کرنے کے ارادے سے انکار کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.