ٹوکیو: جاپانی خوراک اور پکوان وغیرہ کو ایک جائزہ پینل نے آزمائشی طور پر منظور کیا ہے تاکہ اقوامِ متحدہ کی تعلیمی، سائنسی، اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی تسلیم کردہ قومی خوراک و پکوانوں کی بڑھتی ہوئی فہرست میں بطور غیر مادی ثقافتی ورثہ درج کروائی جا سکے۔
ٹوکیو میں وزارتِ زراعت نے اعلان کیا ہے کہ سوشی، تیمپورا، اوکومیاکی اور یاکیتوری جیسے پکوان، اور اس کے ساتھ ساتھ جاپانی کھانے کی تیاری اور کھانے میں استعمال ہونے والے ظروف بھی اس فہرست میں اندراج کے لیے جمع کروائے جائیں گے۔
سُوگا، جو امید کر رہے ہیں کہ یونیسکو کی توثیق سے جاپانی برآمدات پر اعتماد بحال ہو گا، نے کہا “میں روایتی جاپانی خوراک کی شمولیت کو حقیقتاً خوش آمدید کہوں گا”۔ ٹی بی ایس نے خبر دی، اگر یہ شامل کر لی گئی، تو روایتی جاپانی خوراک کی روح جو فطرت کے احترام پر مشتمل ہے، آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ ہو جائے گی۔
اب تک فرانسیسی، میکسیکن اور بحیرہ روم کے پکوان وغیرہ کو یونیسکو نے غیر مادی ثقافتی ورثے کی خوراک کے طور پر تسلیم کیا ہے، جبکہ یہ متوقع طور پر کوریا کی شاہی خوراک کو بھی نومبر میں اپنی فہرست میں شامل کر لے گا۔