ٹوکیو: کارکن ٹینک کو حد سے زیادہ بھر دیتے ہیں، جس سے تابکار پانی زمین پر گرنے لگتا ہے۔ ایک اور غلطی سے ایک بٹن دبا دیتا ہے، جس سے اشد ضروری ٹھنڈائی نظام کا پمپ بند ہو جاتا ہے۔ چھ دیگر ایک غلط پائپ اتارنے کی وجہ سے زہریلے (تابکار) پانی میں بھیگ جاتے ہیں۔ یہ سب کچھ اکتوبر کے ایک ہفتے کے دوران ہوا۔
اکثر اوقات انسانی غلطی ذمہ دار تھی، جیسا کہ کارکن بظاہر نا ختم ہونے والے بحرانوں کے سلسلے سے نبرد آزما ہیں۔ تاناکا نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ بار بار “بے وقوفانہ غلطیاں” گرتے ہوئے مورال اور احساسِ ذمہ داری کی نشانی ہیں۔ آپریٹر، جو ٹیپکو کے نام سے معروف ہے، نے ایک حالیہ رپورٹ میں منظم مسئلے کا اعتراف کیا: ٹائٹ ڈیڈ لائن کی وجہ سے کارکن شارٹ کٹ اپناتے ہیں، جس سے غلطیوں کو امکان بڑھ جاتا ہے؛ کبھی کبھار وہ اپنے کام یا طریقہ کار کو مکمل طور پر نہیں سمجھتے۔
یوٹیلیٹی مسلسل تجربہ کار کارکن کھو رہی ہے چونکہ وہ اپنی تابکاری کی زد پذیری کی حد تک پہنچ جاتے ہیں، اور سینکڑوں دیگر کارکن مشکلات اور صحت کے خطرات کے مقابلے میں کم معاوضوں کی وجہ سے کام چھوڑ رہے ہیں۔ نگران اداروں نے پلانٹ پر زور دیا ہے کہ وہ کافی سپروائزر متعین کرے جو سائٹ پر کارکنوں کی نگرانی کریں؛ ٹیپکو کہتا ہے اس نے عملے میں اضافہ کیا ہے اور مناسب فیلڈ مینجمنٹ یقینی بنا رہا ہے۔